سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) رفیقی شہید ویلفیئر سوسائٹی شورکوٹ کینٹ،انجمن حمایت غریباں شورکوٹ کینٹ اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کی طرف سے ریلیف کیمپ
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) رفیقی شہید ویلفیئر سوسائٹی شورکوٹ کینٹ،انجمن حمایت غریباں شورکوٹ کینٹ اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کی طرف سے ریلیف کیمپ برائے سیلاب متاثرین باہو پل اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈبکلاں میں اور شام کو گورنمنٹ ہائی سکول شورکوٹ میں کھانا دیا گیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر شفیق احمد صدیقی ، محمد عامر کوڑا ،ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس اور سہیل آرتھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شورکوٹ نے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے سماجی بہبود کےلیے سماجی تنظیموں کی کارکردگی کو لائق تحسین و آفرین قرار دیا ہے۔