November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ فرض شناس ملازمین

IMG-20250903-WA0186(1)

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ فرض شناس ملازمین کسی بھی محکمے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں اور ایس ڈی او فیسکو جاوید علی سمیجو نے نور پور تھل میں تعیناتی کے دوران بھرپور فرض شناسی کے ساتھ عوامی خدمت کی ہے لہذا وہ اس حوالے سے زبردست خراج تحسین کے لائق ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایس ڈی او فیسکو انجینیئر جاوید علی خان سمیجو سے ان کے دفتر میں الوداعی ملاقات کے دوران کیا۔ صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان اور نمبردار نورپور تھل ملک اسد عباس بگھور بھی اس موقع پر موجودتھے۔ دوران خصوصی نشست صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان نے کہا کہ انجینیئر جاوید علی خان سمیجو دوستوں کے دوست، ملنسار ،باوقار اور فرض شناس آفیسر ہیں ۔ اس موقع پر ٹرانسفر ہونے والے ایس ڈی او جاوید علی سمیجو نے کہا کہ تحصیل نورپورتھل کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور سمیت ان کی پوری ٹیم کا تعاون کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ مزید برآں انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کی میڈیا ٹیم کی مثبت صحافت اور فیسکو آفس کے ساتھ سماجی فلاح و بہبود کے لیے مخلصانہ تعاون کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔ واضح رہے کہ فیسکو کے اعلی ا حکام نے جاوید علی سمیجو کو نورپورتھل سے ٹرانسفر کرکے تحصیل قائد آباد میں تعینات کر دیا ہے۔۔