نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) عشرہ رحمت للعالمین بسلسلہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے گورنمنٹ پرائمری سکول عید
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) عشرہ رحمت للعالمین بسلسلہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے گورنمنٹ پرائمری سکول عید گاہ نورپور تھل میں تحصیل لیول کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ اس ایونٹ کی صدارت ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی نے کی۔ پروگرام آرگنائزر اے ای او مرکز صدر محمد آصف خان نیازی اور ہیڈ ماسٹر سکول ہذا مالک اشتر تھے۔ اے ای او علی رضا معروف اور اے ای او شہزادہ علی بھی اس موقع پر موجودتھے۔
مقابلہ جات تلاوت ، نعت خوانی ، تقریر ، بیت بازی ، پینٹگز اور کوئز میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔نقابت کے فرائض حافظ ماسٹر ٹرینر عبداللطیف نے بطریق سر انجام دئیے۔ آخر میں فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔