November 17, 2026

حاصل پور (راجہ نورالہی عاطف سے) حاصلپور بزم نعت اور انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل ملک افضل قادری کے دولت کدے پر منعقد کی گئی ۔

IMG-20250902-WA0396

حاصل پور (راجہ نورالہی عاطف سے) حاصلپور بزم نعت اور انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل ملک افضل قادری کے دولت کدے پر منعقد کی گئی ۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری خالد محمود قادری نے حاصل کی ۔ صدارت محمد امین ساجد سعیدی صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر نے کی جبکہ مہمان خصوصی پیر سید ادریس شاہ بخاری تھے۔نقابت کے فرایض محمد شبیر صابری نے بطریق احسن سر انجام دئیے ۔انٹر نشینل یونین آف رائڑر بہاولپور ڈویژن کے صدر ڈاکڑ خضر حیات ایڈووکیٹ نے اپنا نعتیہ کلام پڑھا ۔بزم نعت کے صدر اور آئ یو بی فنانس سیکرٹری حاصل پور طاہر حاصلپوری نے اپنا نعتیہ کلام پڑھ کر عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دلوں کو منور کیا۔میز بان محفل ثناءخوان مصطفی ا افضل قادری نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئیے۔ ۔ملک کے نامور نعت خواں خالد محمود اف چشتیاں ، ناصر محمود قادری حاصلپور۔محسن نوید قادری چھونا والا۔ حافظ حبیب الرحمن قائم پور۔جاوید قادری ۔سیعد صابر اور ملک زاہد حسین نے نعتیہ کلام پڑھا ۔معزز مہمانوں میں سے بابا ہدایت علی ملک ۔بابا عنایت علی ملک ۔غلام حسین گاما گجر۔ یاسین عباسی ۔ملک تنویر ۔ملک نزیر ۔پیر خضر حیات عرف بگا اوراعجاز راں محفل پاک نور کی برسات کی زینت بنے اور آخر میں علامہ ریاض احمد سعیدی نے خطابت کے بعد وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔