November 1, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب کی زیر صدارت جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں ریویو میٹنگ کا انعقاد ڈی سی آفس میں ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے تما م محکموں کے سربراہان سے 14 اگست کی تقریبات کے

IMG-20240810-WA0129(1)

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب کی زیر صدارت جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں ریویو میٹنگ کا انعقاد ڈی سی آفس میں ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے تما م محکموں کے سربراہان سے 14 اگست کی تقریبات کے انتظامات بارے بریفننگ لی۔انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوۓ کہا کہ وہ اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کروائیں۔اس مو قع پر سوشل ویلفیئر آفیسر ملک امتیاز احمد مانگٹ،سی او ایم سی حراء جاوید بلوچ کے علاوہ پولیس اور دیگر محکموں کے سربراہان بھی مو جود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے تمام سر براہان و افسران سے کہا کہ وہ پر چم کشائی اور دیگر پروگرامز میں شمو لیت کیلئے قبل ازوقت حاضر ہوں اس میں تا خیر،غفلت یا سستی نہیں ہونی چاہیے۔پروگرام کے مطا بق 14اگست کے روز ڈی سی کمپلیکس کے احاطہ میں صبح 9بجے پر چم کشائی ہوگی۔پولیس گارڈز،سول ڈیفنس کے رضا کار،ریسکیو 1122کے اہلکار سلا می پیش کریں گے اور گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔یوم آزادی کے دن تمام سرکاری وغیر سرکاری عمارات پر پاکستانی جھنڈے لہرا ئے جائیں گے۔تمام سرکاری و غیر سرکا ری عمارات،ریلو ے اسٹیشن،لار ی اڈوں کو روشنیوں اور قمقموں سے سجایا جائے گا۔تعلیمی اداروں کے بچوں کے درمیان تقاریر،مضمون نویسی،پینٹنگ کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔

You may have missed