November 17, 2026

*ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے* منگل 02 ستمبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-08-29_015618

*ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے*

منگل 02 ستمبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

اسلام علیکم و رحمہ

اصل دکھ اس بات کا ہے کہ کچھ علماء اکرام ممبر و محراب کے وارث تو ضرور ہیں مگر اپنا حق ادا نہیں کر رہے الا ماشاءاللہ۔ ہونا تو یہ چاہیئے کہ انھیں خالص دین اسلام کی تبلیغ کرنی چاہیئے اور اکابرین کے سچے اور سبق آموز واقعات اور ستھرے خیالات کو ترویج دینے چاہئیں مگر ایسا نہیں ہو رہا جو ممبر اور محراب سے پیش ہو رہا ہے وہ ناقابل یقین واقعات اس انداز میں پیش کئے جاتے ہیں گویا کہ بزرگان دین مافوق فطرت ہستیاں تھیں جو ہوا میں اڑ بھی سکتے تھے اور پانی پر چلتے تھے جو کہ انسان کے لئے نا ممکن عمل ہیں اور اس کی نظیر ہمیں صحابہ کرام کے دور میں تو کجا خود نبی کریم کے زمانے میں بھی نہیں ملتی تھیں۔ ایک پڑھا لکھا سائنس کا طلب علم سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ ہمارا دین کیا ہے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ نوجوان فقط کلمہ گو مسلمان رہ جاتا ہے اور اس میں روح بلالی پیدا ہی نہیں ہوپاتی اور وہ نماز اور دیگر عبادات کو چھوڑ کر ملنگوں سے عملیات اور تعویذ گنڈوں کا سہارا تلاش کرتا ہے شارٹ کٹ کی جستجو میں لگا رہتا ہے اور اصل دین پیچھے رہ جاتا ہے اور جادو ٹونے و عملیات آگے بڑھ جاتے ہیں اور دھیرے دھیرے بے عمل مسلمان پیدا ہونے لگتے ہیں۔

اسلام ایک سچا اور قابل عمل دین ہے مگر پاک و ہند میں آکر یہ عمل سے خالی ملنگوں اور صوفیا کا دین بن گیا اور ان حالات کا معاشرے پر یہ اثر آیا کہ نمازیوں سے مسجدیں خالی ہو گئیں۔ نبی کریم کا تو فرمان یہ تھا کہ جس دن فجر کی نماز میں جمعہ کی نماز جتنے نمازی ہو جائیں گے اس دن میرا دین غالب آجائے گا۔
آج وہ وقت آگیا ہے کہ کچھ مساجد میں جمعہ کے وقت نماز فجر جتنے نمازی بھی نہیں ہوتے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق وطن عزیز میں پانچ سے سات فی صد مسلمان نمازی ہیں اسی لئے مسجدیں خالی ہو رہی ہیں اور بازار اور مارکیٹیں بھر رہی ہیں ہمارے وطن کے مقابلہ اگر میں سعودی عرب کے اعداد و شمار گنوں تو پتہ چلتا ہے کہ نمازوں کے اوقات میں مارکیٹیں خالی ہو جاتی ہیں اور مسجدیں اتنی بھر جاتی ہیں کہ مساجد میں جگہ کم پڑ جاتی ہے اور نمازیوں گو اسی مسجد میں کئی بار جماعتیں کرانی پڑتی ہیں

اللہ کرے کہ وطن عزیز میں اسلامی قانون نافذ ہو جائے لوگ اللہ سے ڈرنے لگیں اور مسجدیں بھر جائیں چوروں کے ہاتھ کٹنے لگیں قاتلوں کی گردنیں ماری جاتی رہیں اور زانیوں کو سنگسار کیا جانے لگے تو قوم ایسی ایماندار ہو جائے گی جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم کی جماعت تھی
نہ کوئی فرقہ نہ کوئی علیحدہ علیحدہ مساجد۔

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے

وما علینا الی بلاغ المبین

داعی الی الخیر
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا