November 17, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیلاب متاثرین کو سہولیات فراہمی کا سلسلہ

IMG-20250902-WA0374

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ

اوکاڑہ۔ دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیلاب متاثرین کو سہولیات فراہمی کا سلسلہ جاری، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ کا اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کے ہمراہ فلڈ ریلیف بنگلہ کیمپ بنگلہ گوگیرہ کا دورہ، ممبر صوبائی اسمبلی اور اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے ملحقہ خیمہ بستی میں مقیم افراد سے سہولیات بارے دریات کیا، انہوں نے کیمپ میں ایجوکیشن کاؤنٹر پر سیلاب متاثرین کے بچوں کی درس و تدریس کا جائزہ لیا، ممبر صوبائی اسمبلی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں میں راشن بھی تقسیم کیا، سیلاب متاثرین نے راشن کی تقسیم پر حکومت پنجاب سے اظہار تشکر کیا، انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو سہولیات کی فراہمی پر انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیر نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے، متاثرین کو رہائش، کھانے پینے سمیت انہیں راشن بھی مہیا کیا جائے، متاثرین کے جانوروں کو چارے کی فراہمی بھی جاری رکھا جائے، سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی، متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی دہلیز تک راشن پہچایا جا رہا ہے۔