میلسی بیو رو چیف سیلاب کی صورت حال دیکھتے ہی میلسی مہنگائی کی شرح میں سو فیصد اضافہ کنٹرول کمیٹیاں ناکام حکام بالا نوٹس لیں دکانداروں اور زخیرہ اندوزوں نے سیلاب کی صورت حال دیکھتے ہی اشیائے خوردونوش کی
میلسی بیو رو چیف
سیلاب کی صورت حال دیکھتے ہی میلسی مہنگائی کی شرح میں سو فیصد اضافہ کنٹرول کمیٹیاں ناکام حکام بالا نوٹس لیں دکانداروں اور زخیرہ اندوزوں نے سیلاب کی صورت حال دیکھتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں سو گنا اضافہ کردیا بے روزگار اور مہنگائی سے پسی عوام اور سیلاب کی وجہ سے پہلے ہی تباہ ہو چکی اور رہی سہی کسر اس گرانفروشوں نے پوری کردی آٹا 2600 روپے من سے بڑھا کر 3600 روپے کردیا چینی کا سرکاری ریٹ 173 روپے ہے لیکن مارکیٹ میں 190 روپے تک فروخت ہو رہی ہے گھی 520 اور دالیں کے ریٹ بھی بڑھا دیے گئے ہیں جانوروں کا ونڈا سیلج کے ریٹ بھی زیادہ ھو گئے ، ایسے سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ بھی آسمانوں کو چھونے لگے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی احکمات کو ہوا میں اڑا دیا گیا حکومت کی طرف سے قائم کردہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنے دفاتر تک محدود ایک تو سیلاب کی وجہ سے عوام بہت مشکل میں ہے دوسرا ان دکانداروں نے عوام پر ظلم ڈھایا ہوا ہے ہماری وزیراعلی پنجاب مریم نواز ڈی سی او وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے مؤدبانہ گزارش ہے ان دکانداروں پر سختی کی جائے اس مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیا جائے