ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد تعلیمی ادارہ سکول میں آنے والے والدین اور شہریوں کو سیکیورٹی گارڈز کے ناروا رویے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد تعلیمی ادارہ سکول میں آنے والے والدین اور شہریوں کو سیکیورٹی گارڈز کے ناروا رویے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نھنا طالبعلم کے سامنے اس کے والد سے سیکورٹی گارڈ کی بدتمیزی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ہارون آباد گورنمنٹ ہائی سکول میں والدین اپنے بچوں کے داخلے یا دیگر امور کے لیے سکول آتے ہیں تو سیکیورٹی گارڈز ان سے بدتمیزی کرتے ہیں اور بعض اوقات انہیں گیٹ سے ہی واپس لوٹا دیا جاتا ہے جیسے وہ کسی خطرناک شخص ہوں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گارڈز نہ تو اپنے فرضی کارڈ پہننے کے پابند ہیں اور نہ ہی سکول کی سیکیورٹی کے لیے کوئی مؤثر اسلحہ یا وسائل رکھتے ہیں۔مزید سکول کا صفائی ستھرائی کا نظام بھی شدید تنقید کی زد میں ہے۔ والدین اور طلبہ نے شکایت کی ہے کہ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ بکھرا ہوا ہے اور ناقص صفائی کے باعث تعلیمی ماحول متاثر ہو رہا ہے۔ بعض اوقات بچوں سے صفائی کے کام بھی کروائے جاتے ہیں جو نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ تعلیمی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔
شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے تعلیمی ادارے میں اس قسم کی صورتحال سیکیورٹی اور صفائی دونوں پر سنگین سوالات کھڑے کرتی ہے۔ والدین نے محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور سیکیورٹی و صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طلبہ اور والدین کو ایک محفوظ، صحت مند اور باعزت ماحول فراہم کیا جا سکے۔