خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس ریسکیو 1122 میں
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس ریسکیو 1122 میں گزشتہ ماہ اگست کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر محمد حسن نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں 14194 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3688 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 3727 متاثرین کو ریسکیو کیا گزشتہ ماہ میں423 روڈٹریفک کے حادثات، 2647 میڈیکل کی ایمرجنسیز،01 پانی میں ڈوبنے کی ایمرجنسی،10 آتشزدگی،72کرائم اور535 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، چھت سے گر جانے وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ریسکیو عملہ نے1279 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ2404 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انجینئر محمد حسن نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 303 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔۔۔۔