بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ کا احسن اقدام، بوائز ہائی سکول
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ کا احسن اقدام، بوائز ہائی سکول بنگلہ گوگیرہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بچوں کے لیے ایجوکیشن کاؤنٹر قائم کر دیا گیا، بچوں کی پڑھائی لکھائی کے لیے ان میں کتابیں تقسیم کی گئیں، ننھے مہمانوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے کھلونے بھی تقسیم کیے، فلڈ ریلیف کیمپ میں کتابوں اور کھلونوں کی تقسیم پر بچوں نے اظہار مسرت کا اظہار کیا،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر پڑھے لکھے پنجاب کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، فلڈ ریلیف کیمپ میں ایجوکیشن کاؤنٹر کے قیام سے بچوں کو تسلسل سے تعلیمی سہولت فراہم ہوگی، بچوں میں کھلونے تقسیم کرنے کا مقصد انہیں تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے۔