ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں جاری
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں جاری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنر ارشد ندیم، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران (ریونیو، لائیو اسٹاک، ایگریکلچر، اطلاعات، پریس، پولیس، ریسکیو 1122) سول ڈیفنس سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے متحرک نظر آئے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے خود سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین کے ساتھ وقت گزارا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومتِ پنجاب ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر کھڑے ہو کر ان افراد کو بھی قائل کیا جو اپنا گھر چھوڑنے پر آمادہ نہیں تھے، ان کے سامان اور مال مویشی کو محفوظ مقام پر منتقل کروایا اور خیمے لگوائے۔
متاثرہ افراد میں پکا ہوا کھانا، خشک راشن، پینے کا صاف پانی، جانوروں کے لیے ونڈا، توڑی، چوکر اور سبز چارہ تقسیم کیا گیا۔ جانوروں کے لیے ادویات، مچھروں سے بچاؤ کے جالے، سانپ کے کاٹنے کی ویکسین اور دیگر ضروری سامان موقع پر دستیاب رکھا گیا۔ خواتین کے لیے علیحدہ ٹینٹس بھی لگائے گئے۔
ڈاکٹرز اور وٹرنری سٹاف ہمہ وقت موجود ہیں۔ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے سرکاری و نجی کشتیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان اور جانور کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام محکمے ہمہ وقت فعال ہیں اور ان شاء اللہ جلد اس آزمائش پر قابو پا لیں گے۔”فلاحی تنظیموں کو بھی آن بورڈ لے کر گھر گھر کھانا پہنچایا گیا۔ متاثرین نے حکومت پنجاب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف، ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں سول ڈیفنس، پیرا فورس، پولیس اور ریسکیو 1122 نے قومی جذبے کے ساتھ بھرپور کردار ادا کیا۔