ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈپٹی چیئرمین جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سجاد خان نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں نے ہارون آباد
ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈپٹی چیئرمین جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سجاد خان نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں نے ہارون آباد کے گردونواح کے علاقوں میں تباہی مچادی ہے۔ بارشوں کے باعث نہ صرف کھڑی فصلیں برباد ہوگئی ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ کسان سخت معاشی بحران کا شکار ہیں اور محنت مزدوری کرنے والے طبقے کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی ہے کسانوں نے سارا سال محنت کر کے جو فصلیں تیار کیں وہ بارشوں کی نذر ہوگئیں، اب بیج اور کھاد خریدنے کی سکت بھی باقی نہیں رہی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ فوری طور پر ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے، متاثرہ کسانوں کے قرضے معاف کیے جائیں اور کاروباری طبقے کے نقصان کے ازالے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو آنے والے دنوں میں کسانوں اور عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔