November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے اسسٹو ڈیوائسز اینڈ ویل چیئر پروگرام کے تحت ویل چیئرز معذور افراد میں تقسیم کی گئیں

IMG-20250901-WA0276

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے اسسٹو ڈیوائسز اینڈ ویل چیئر پروگرام کے تحت ویل چیئرز معذور افراد میں تقسیم کی گئیں ۔ تقریب محکمہ صنعت زار جوہرآباد میں منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ رکن صوبائی اسمبلی خوشاب ملک محمد آصف بھاء اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خوشاب محترمہ شبانہ اجمل ، ملک امتیاز احمد مانگٹ (مینجر صنعت زار) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس اعوان محکمہ سوشل ویلفیئر، رکن صوبائی اسمبلی کے کوآرڈینیٹر ملک بلال بھاء اور ملک اسداللہ اعوان موجودتھے۔تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء نےکہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام اسسٹو ڈیوائس،وہیل چیئرز ،دیگر آلات معذور افراد کو فراہم کرنا کسی عبادت سے کم نہیں، انہوں نےکہاکہ حکومت پنجاب معذور اور مستحق افراد کی بحالی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے جس کا مقصد مستحق افراد معاشرے میں عام لوگوں کی طرح زندگی بسر کریں تاکہ انھیں ضرورت پوری کرنے کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں۔ وزیر اعلی ا پنجاب کے پروگرام کے تحت 30 ویل چیئرز مستحق معذور افراد میں تقسیم کی گئیں رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھا ء اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شبانہ اجمل نے اسپیشل افراد میں وہیل چیئر ز تقسیم کیں۔ اس پروگرام سےمستفید ہونے والے افراد نے وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔