سکھر بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنمنٹ ماڈرن ھائی اسکول مینارہ روڈ سے سکھر پریس کلب تک مرکزی چیئرمین حاجی محمد
سکھر بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی
سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن
کی جانب سے گورنمنٹ ماڈرن ھائی اسکول مینارہ روڈ سے سکھر پریس کلب تک مرکزی چیئرمین حاجی محمد اشرف خاصخیلی، عبد القیوم کھوسو، شھزاد عباسی، نثار احمد بھٹی، ایاز کھوسو و دیگر کی قیادت میں ھاتہون میں بینرز اٹہائے ریلی نکال کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،
ایجوکیشن، ہیلتھ، روینیو، ابپاشی، بلدیات سمیت مختلف محکموں کے ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت، پینشن کٹوتی اور ڈی آر اے الاؤنس سمیت دیگر مطالبات پیش
سکھر میں سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے تحت ایجوکیشن، ہیلتھ و دیگر ڈیپارٹمنٹ ڈسکا، آپکا، گھسٹا اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے دھرنا دی کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مرد و خواتین ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے اور وہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔احتجاجی مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین حاجی محمد اشرف خاصخیلی,
صدر شہزاد احمد عباسی,جنرل سیکریٹری آیاز احمد کھوسو, تعلقہ محمد علی شیخ، عبد الحمید مہر، سائرہ حبیب، دریا بانو اور ساجدہ سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن میں کٹوتی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ملازمین کو دیگر صوبوں کی طرح ڈی آر اے الاؤنس فراہم کرے اور ریٹائرمنٹ کے بعد گروپ انشورنس بھی دی جائے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ اگر سندھ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو سکھر سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں آخری مرحلے میں کراچی میں وزیرِاعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔مظاہرے میں شریک ملازمین اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک انہیں انصاف فراہم نہیں کیا جاتا۔