November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان باکسنگ ٹیم نے چین میں ہونیوالے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل یوتھ باکسنگ گالا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

IMG-20250901-WA0277

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان باکسنگ ٹیم نے چین میں ہونیوالے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل یوتھ باکسنگ گالا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ سرگودھا کی عائشہ ممتاز نے پاکستان کا پرچم بلند کر دیا ۔ پاکستان باکسنگ ٹیم نے 15 سے 30 اگست تک منعقد ہونے والے چین میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں اپنی شاندار کارکردگی کو مظاہرہ کیا۔ ایونٹ میں 26 ممالک کی 34 ٹیمیں شامل تھیں۔ باکسنگ مقابلوں میں پاکستانی باکسرز نے حریف کھیلاڑیوں کو ہراتے ہوئے متعدد میڈلز حاصل کئے۔ جن میں عائشہ ممتاز نے 48 کلو گرام وزن میں چاندی کا تمغہ اور ماریہ رند نے 50 کلو گرام وزن میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ایونٹ میں ملائکہ زاہد نے 54 کلو گرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اور قدرت اللہ نے 57 کلو کیٹگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ سرگودھا کی عائشہ ممتاز کا میڈیا سے کہنا تھا کہ بھرپور محنت کی تھی اور اللہ تعالی ا کا شکر ہے کہ میں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔ کوچ راحیل عدنان کا کہنا تھا کہ نوجوان پلیئرز موجود ہیں جو اس کھیل میں شاندار کارکردگی دکھا ریے ہیں۔ حکومت باکسنگ کے کھیل میں سہولیات دے تو پاکستان کے پلیئرز دنیا بھر میں باکسنگ پر راج کر سکتے ہیں۔
عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت اگر عائشہ ممتاز جیسے باکسنگ پلیئرز کو مکمل سہولیات دے تو وہ دن دور نہیں جب باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا نام گونجے گا۔