لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز چیئرمین زبیر احمد انصاری اور مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ صدر وومن ونگ لاہور نبیلہ اکبر نے پاکستان
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز
چیئرمین زبیر احمد انصاری اور مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ صدر وومن ونگ لاہور نبیلہ اکبر نے پاکستان موجودہ موسمی تبدیلیوں کے باعث بگڑتی ہوئی صورتحال، بالخصوص بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی تبادلہء خیال کرتے ہوئے کہا متاثرہ اضلاع میں صحافی برادری کو درپیش مشکلات، نقصانات اور اُن کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر ہونے چاہیئے۔
وومن ونگ صدر لاہور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات میں صحافی برادری دوہری مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے۔ ایک طرف وہ خود ان مصائب میں گھِرے ہوتے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ عوام تک حالات و واقعات پہنچانے کے لیے اپنے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔ لہٰذا حکومت وقت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صحافی برادری کی مشکلات اور نقصانات کے ازالے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
مذید بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے وہ ممبران جنہیں سیلاب کے باعث مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، اُن کے لیے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں کو باضابطہ درخواست کی جائے گی جس میں متاثرہ صحافیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر فوری مالی امداد کی سفارش کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومتی سطح پر پالیسی وضع کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں صحافی برادری کو بروقت سہولتیں اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ دوران گفتگو مختلف اضلاع کے صدور نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تمام صدور نے بھی اپنی اپنی رائے پیش کی اور متاثرہ علاقوں کی صورتحال سے چیئرمین صاحب اور مرکزی صدر کو کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی صحافی حضرات اپنے گھروں اور دفاتر میں سیلابی پانی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں اور بعض مقامات پر اُن کے کام کے آلات اور قیمتی سامان بھی ضائع ہو چکا ہے۔ چیئرمین زبیر احمد انصاری اور مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ نے یقین دہانی کرائی کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ان مشکل حالات میں اپنے ممبران کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر سطح پر اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری ملک کی آنکھ اور زبان ہے، جو عوام تک حقائق پہنچاتی ہے۔ اگر یہ برادری خود مشکلات میں گھِر جائے تو یہ عوامی خدمت کا عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے، لہٰذا حکومت اور فلاحی اداروں کو چاہیے کہ وہ صحافیوں کی مدد کو اولین ترجیح دیں۔
وومن ونگ صدر لاہور نبیلہ اکبر نے آخر میں کہا کہ یونین کے پلیٹ فارم سے سیلاب متاثرہ صحافیوں کے مسائل اجاگر کیے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔