November 17, 2026

رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں “ہفتہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس کی صدارت

IMG-20250901-WA0253

رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں “ہفتہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس کی صدارت ہیڈماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال نے کی جبکہ نقابت کے فرائض ملک خالد ندیم راہداری نے بطریق احسن سرانجام دئیے۔ دوران تقریب طلباء نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی اور مقررین نے سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلووں پرروشنی ڈالی ۔ آخر پر ملک و قوم و عالم اسلام کی تعمیروترقی اور امن و خوشحالی کےلیے دعا بھی مانگی گئ۔