October 31, 2026

مرکزی انجمن تاجران کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ائی ار IR ارشد ندیم کی دعوت پر تاجر دوست سکیم 2024 کے ایجنڈے پر ملاقات کی

IMG-20240810-WA0126

مرکزی انجمن تاجران کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ائی ار IR ارشد ندیم کی دعوت پر
تاجر دوست سکیم 2024 کے ایجنڈے پر ملاقات کی
وفد کی قیادت مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی نے کی-
وفد میں میاں وحید ناصر ارائیں ، چوھدری افضل رندہاوا_، ندیم ظفر ، چوہدری حافظ شاہد مہر اور چوہدری شہباز شامل تھے
ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد ریاض خلجی نے کہا کہ تاجر برادری نے کبھی بھی ٹیکس نیٹ میں اضافہ کی مخالفت نہیں کی
لیکن موجودہ تاجر دوست سکیم سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ممکن
یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ تاجر برادری پر ویلیو ایشن ٹیبل بنا کر کہا جائے کہ یہ اپ کی امدن ہے اور اس ویلیو ایشن ٹیبل کے مطابق ٹیکس ادا کیا جائے
تاجر
برادری تو اس وقت بجلی کے بل جمع کرانے کی سکت نہیں رکھتی
ویسے بھی ویلیو ایشن ٹیکس غیر قانونی ہے
تاجر برادری اتنے پیسے کہاں سے لائے گی کیونکہ خرید و فروخت میں 70 فیصد سے زائد کمی ا چکی ہے
حکومت
کی جانب سے مہنگائی میں کمی کا واویلا جھوٹ پر مبنی ہے
حکومت تاجروں کی حالت زار پر رحم کرے
حکومت تاجروں سے مشاورت کا عمل شروع کرے تاجر دوست سکیم میں مجوہ مجوزہ ٹیکس کی شرح کا ٹیبل ناقابل عمل ہے اور ہمیں اسے مسترد کرتے ہیں