November 17, 2026

بیو رو چیف میلسی بار کے رکن اور ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ کے مابین معاملہ فہمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق محمد اصغر مقبول ایڈووکیٹ نے صحافیوں کو بتلایا کہ

IMG-20250721-WA0513(1)

بیو رو چیف میلسی بار کے رکن اور ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ کے مابین معاملہ فہمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق محمد اصغر مقبول ایڈووکیٹ نے صحافیوں کو بتلایا کہ میرے 13 سالہ بیٹے کی وفات جو کہ THQ میلسی کے ہسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت سے ہوئی اس بابت ڈاکٹر نوید کھنڈ THQ MS میلسی ہمراہ والد و معززین اور صدر بار میلسی زاہد خان کھچی ایڈووکیٹ میاں ارشاد لاء چیمبر و مقبول لاء چیمبر پر آئے ممبر میلسی بار محمد اصغر مقبول ایڈووکیٹ کے بیٹے کے انتقال پر معذرت و تعزیت کی اور یقین دہانی کروائی کہ ہمیں آپ کے بیٹے ک وفات پر دلی طور پر گہرا افسوس ہے کہ ہم آپ کے بیٹے کی بر وقت ابتدائی طبی علاج اور 1122 کی ایمبولینس مہیا نہیں کر پائے جس پر معذرت خواہ ہیں اس پر ایڈووکیٹ محمد اصغر مقبول نے دل بڑا کرتے ہوئے اللہ کی رضا اور اپنے بیٹے کے درجات کی بلندی کی خاطر معاملہ ختم کر دیا اسکے بعد MS ڈاکٹر نوید کھنڈ نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ کسی بھی شہری کے ساتھ ایسی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اور ایمبولینس 1122 بر وقت مہیا کی جائیگی MS نوید کھنڈ اور انکے والد اور معززین اور وکلاء برادری نے محمد اصغر مقبول ایڈووکیٹ کے مرحوم بیٹے کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر زاہد خان کھچی ایڈووکیٹ ، میاں سلمان ارشاد ایڈووکیٹ محمد زاہد خان ایڈووکیٹ میاں ربنواز ایڈووکیٹ محمد خان جو ئیہ ایڈووکیٹ ، چو ہدری عمران حیدر ایڈووکیٹ ، عبد الغفار خان کھچی ایڈووکیٹ ، میاں ولید ظفر ایڈووکیٹ ، میاں مظہر عباس پنوار ایڈووکیٹ ، شیخ محمد آصف ایڈووکیٹ ، احمد خان جوئیہ ایڈووکیٹ ،چوہدری اکبر وڑائچ ایڈووکیٹ ، قیصر ممتاز خیر پوری ایڈووکیٹ محمد اکبر مقبول ، ڈاکٹر طاہر اقبال سمیت دیگر وکلاء حضرات موقع پر موجود تھے۔