سرگودھا (خصوصی رپورٹ) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ممبر اور انٹرنیشنل نیوز ایجنسی” دعا “کے نمائندہ خصوصی راجہ نورالہی عاطف کا ایک اور اعزاز ، سی ای او دعاء نیوز انٹرنیشنل چوہدری محمد ادریس
سرگودھا (خصوصی رپورٹ) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ممبر اور انٹرنیشنل نیوز ایجنسی” دعا “کے نمائندہ خصوصی راجہ نورالہی عاطف کا ایک اور اعزاز ، سی ای او دعاء نیوز انٹرنیشنل چوہدری محمد ادریس کی طرف سے سرٹیفیکیٹ آف ایکسیلنس کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بھی سرگودھا ڈویژن کے سینیئر جرنلسٹ راجہ نورالہی عاطف کو انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی سمیت پاکستان کی مختلف علمی، ادبی اور صحافتی تنظیموں اور مختلف اداروں کی طرف سے ان کی بہترین علمی ، ادبی،،سماجی اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں اعزازات و ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے ۔ یاد رہے کہ راجہ نورالہی عاطف ریڈیو پاکستان سرگودھا سمیت پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر کے لیے اعزازی خدمات سرانجام دینے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں اور اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ہاؤسز ، اردو/ انگریزی اخبارات،جرائد و رسائل اور انٹرنیشنل نیوز ایجنسی آن لائن اسلام آباد ، انٹرنیشنل نیوز ایجنسی این این آئ کراچی، انٹرنیشنل نیو ایجنسی آئی این پی لاہور اور دیگر میڈیا ہاؤسز کے لیے اعزازی طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر ڈسٹرکٹ خوشاب کے میڈیا ڈائریکٹر اور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ممبر کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات کو عوامی،سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے بھرپور پذیرائی حاصل ہے ۔