November 17, 2026

قصور ایک اور فوجی شہید کی نماز جنازہ قصور کی دھرتی پر ادا کی گئی،اہلیان قصور کا شہید کے جسد خاکی کا تاریخی استقبال،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

IMG-20250831-WA0062

قصور
ایک اور فوجی شہید کی نماز جنازہ قصور کی دھرتی پر ادا کی گئی،اہلیان قصور کا شہید کے جسد خاکی کا تاریخی استقبال،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت
تفصیلات کے مطابق قصور کے موضع باہمنی والا کے شہید ارشد فوجی کی نماز جنازہ قصور کی دھرتی پر ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی
شہید ارشد فوجی نے آزاد کشمیر میں شہادت کا رتبہ پایا
جن کا جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی گاؤں موضع باہمنی والا قصور لایا گیا تو پورے علاقے نے ان کے جسد خاکی کا شاندار استقبال کیا
ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں موضع باہمنی والا میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ ادا کی گئی جس میں ضلع بھر کے سیاستدانوں،صحافیوں،وکلا، تاجر،پولیس افسران سمیت علماء و عام عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی
اہلیان علاقہ نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور ان کی خدمات کو سراہا
اہلیان علاقہ اور شہید کے ورثاء کے مطابق ان کے علاقے سے ارشد فوجی کی شہادت باعث فخر ہے اور قصور کا ہر باسی اپنی دھرتی ماں پر قربان ہونے کیلئے تیار اور بیدار ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات