November 17, 2026

سکھر۔۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کی خبر کے مطابق سکھر کے ضلع کونسل ہال میں 12 ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا

Screenshot_2025-08-30_152911

سکھر۔۔
بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کی خبر کے مطابق
سکھر کے ضلع کونسل ہال میں 12 ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چیئرمین ضلع کونسل سکھر اختر خان مہر نے کی۔ اس موقع پر ضلع کونسل سکھر کے وائس چیئرمین اختر خان مہر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کے دنوں میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اتحاد، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ماہِ ربیع الاول حضور سرورِ دو عالم، رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مہینہ ہے، جس میں محرم الحرام ہی کی طرح ضلع انتظامیہ، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روشنی، پانی، سڑکوں کی مرمت، صفائی اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ جلسے جلوسوں میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ اس موقع پر تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، نمائندگان اور عہدیداران نے اپنی سفارشات سمیت جلسے جلوسوں میں پیش آنے والے مسائل کی تفصیل سے نشاندہی کی۔#