نوشہرہ وادی سون(راجہ نورالہی عاطف سے)بدلوخوشاب کےعنوان سے تحریک شروع کر چکے ہیں ،وادی سون سمیت ضلع خوشاب کے دیگر پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں کے باسیوں کے مسائل کے حل کےلیے بھرپورکردار ادا کریں گے۔ ان خیالات
نوشہرہ وادی سون(راجہ نورالہی عاطف سے)بدلوخوشاب کےعنوان سے تحریک شروع کر چکے ہیں ،وادی سون سمیت ضلع خوشاب کے دیگر پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں کے باسیوں کے مسائل کے حل کےلیے بھرپورکردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کااظہارامیرجماعت اسلامی ضلع خوشاب حافظ فداء الرحمان نے وادی سون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیا۔انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں موثر سیورج سسٹم اشد ضروری ہے۔نوشہرہ بائی پاس سڑک کے جنوبی برف برساتی نالہ ہونا چاہیے۔ارباب اختیار خصوصی توجہ دیں۔ ہسپتال نوشہرہ جدید طرز پر ناگزیر ہے، حافظ فداء الرحمان نے کہا کہ وادی ءسون کے سیاحتی ماحول پر بھی خاص توجہ کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی عوامی مسائل پر موئژآوازاٹھاے گی۔ ہم عوامی کمیٹیاں ہر محلہ میں بنا رہے ہیں الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائیں گےوادی سون کا قدرتی حسن مزید پرکشش بنیا جایا تاکہ یہاں پر سیاحت کوفروغ ملے۔ امیر جماعت اسلامی خوشاب نے مزید کہا کہ وادی سون سمیت خوشاب کے دیگر علاقوں میں عوام کو تعلیم اور صحت سمیت انفراسٹریکچر کی بہترین سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس موقع پرمیاں افضل اعوان امیر جماعت اسلامی تحصیل نوشہرہ،ملک سبطین اعوان،،امیر جماعت اسلامی نوشہرہ اور دیگر بھی موجود تھے۔