خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر اتراء گروپ ضلع خوشاب ہردلعزیز سماجی شخصیت، نامور نوجوان قانون دان ملک محمد زبیر حیات اتراء، ایڈووکیٹ ملک غلام عباس بگھور ،ایڈووکیٹ ملک عبد الرحمان اور سابق ناظم یو
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر اتراء گروپ ضلع خوشاب ہردلعزیز سماجی شخصیت، نامور نوجوان قانون دان ملک محمد زبیر حیات اتراء، ایڈووکیٹ ملک غلام عباس بگھور ،ایڈووکیٹ ملک عبد الرحمان اور سابق ناظم یو سی رنگپور بگھور ملک غلام جعفر خان بگھور کی بار کے وفد کے ہمراہ نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی سے ملاقات۔ دوران ملاقات وفد نے عثمان غنی کی بطور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب تعیناتی کا دلی خیرمقدم کرتے ہوءے انہیں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ وفد نے امیدظاہر کی عثمان غنی اپنی اعلیٰ خدادا صلاحیتوں کوبروءے کارلاتے ہوءے عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جس علاقے میں بھی میری تعیناتی عمل میں لائ جاتی ہے وہاں کی اجتماعی عوامی تعمیروترقی میری اولین ترجیح رہی ہے اور حتی المقدور اس حوالے سے کبھی بھی کوئ کسراٹھا نہیں رکھی۔ انشاء اللہ خوشاب کے شہریوں کی فلاح وبہبود اور ان کے ریلیف کےلیے ہرگز کوئ دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجاءے گا۔