November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر چشتیاں انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز اور پنجابی زبان کے بہترین شاعر عبد القدوس کیفی نے صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز پنجاب زوہیب رمضان بھٹی سے خصوصی ملاقات کی۔

IMG-20250829-WA0267

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر چشتیاں انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز اور پنجابی زبان کے بہترین شاعر عبد القدوس کیفی نے صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز پنجاب زوہیب رمضان بھٹی سے خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر عبد القدوس کیفی بہاولپور ڈویژن کے صدر ڈاکٹر خضر حیات خان اور چشتیاں کی تنظیم کا سلام صدر ثمینہ طاہر بٹ، مرکزی چیئرمین زبیر احمد انصاری اور مرکزی قیادت کے نام پینچایا۔ اس نشست کے دوران چشتیاں میں فروغ ادب اور وہاں کے ادبی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
زوہیب رمضان بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین انٹرنشینل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری ادب اور قلم کی ایک سوچ اور نکھری صبح کو پروان چڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ چشتیاں سے ادب کے میدان میں بڑے ناموں نے اپنی پہچان بنائی ہے اور چشتیاں فروغ ادب میں نمایاں ہے۔عبد القدوس کیفی نے اس موقع پر انہیں اپنی کتاب بھی پیش کی۔