November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) سربراہ میڈیا ونگ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز احتشام جمیل شامی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز میڈیا

IMG-20250829-WA0266

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) سربراہ میڈیا ونگ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز احتشام جمیل شامی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز میڈیا ونگ نے سیلابی علاقوں میں طغیانی اور متاثرہ صورتحال کے بارے میں عوام الناس کو بروقت باخبر رکھا اور اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کیں۔
انہوں نے میڈیا ونگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ میڈیا ونگ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے بھرپور اور ایماندارانہ صحافتی خدمات انجام دیتا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں سے نمائندگان اور اسٹیشنز نے شاندار کوریج کی۔ گوجرانوالہ سے آصف سیٹھی، کراچی (سندھ) سے نعیم اشرف، ڈسکہ سے امین رضا مغل جبکہ شمالی پنجاب سے بلال معاویہ اعوان نے بہترین صحافتی خدمات انجام دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوکاڑہ، جھنگ، چنیوٹ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں وہ خود اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود رہے تاکہ زمینی حقائق براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔
مزید برآں انہوں نے بتایا کہ میڈیا ونگ نے نہ صرف حالات کی بروقت کوریج کی بلکہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی عملی کردار ادا کرتے ہوئے متاثرین کی دل کھول کر مدد کی۔