November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) رکن صوبائی اسمبلی سردار علی حسین بلوچ نے ڈپٹی کمشنرخوشاب فروہ عامر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی پی او

IMG-20250829-WA0268

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) رکن صوبائی اسمبلی سردار علی حسین بلوچ نے ڈپٹی کمشنرخوشاب فروہ عامر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر سیدہ عمارہ شیرازی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجد خان کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی سردار علی حسین بلوچ کے کوآرڈینیٹر پیر سید مصیب رضا شاہ بھی موجود تھے۔ ایم پی اے سردار علی حسین بلوچ نے ترقیاتی اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں سمیت دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے رکن صوبائی اسمبلی سردار علی حسین بلوچ کی طرف جانب سے تجاویز کی روشنی میں تمام مسائل کو حل کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت تمام تر مسائل اولین بنیادوں پر حل کیے جائیں۔