November 17, 2026

قائدآباد(راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈسٹرکٹ خوشاب نے رورل ہیلتھ سنٹر ہڈالی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قائد آباد کا

IMG-20250829-WA0265

قائدآباد(راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈسٹرکٹ خوشاب نے رورل ہیلتھ سنٹر ہڈالی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قائد آباد کا اضافی چارج سونپ دیا ۔ انہیں یہ اضافی چارج ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی خالی آسامی کی وجہ سے تفویض کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاؤں رنگپور بگھور سے ہے ۔ وہ نامور ماہر قانون ایکس پریذیڈنٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپور تھل ایڈووکیٹ ملک محمد زمان کہاوڑ کے صاحبزادے ہیں ۔ اللہ تعالی ا نے انہیں اعلی ا انتظامی صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ قبل ازیں بھی بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل قائدآباد اپنے فرائض منصبی سر انجام دے چکے ہیں ۔ ان کی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے لیے خدمات کو عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے تحسینی نظروں سے دیکھا جاتا ہے ۔