ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ملتان ام فروا ہمدانی نے ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کردیا خصوصی رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف
ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ملتان ام فروا ہمدانی نے ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
خصوصی رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف
ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروا ہمدانی نے ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان کے وارڈ میں تزئین و آرائش اور آرٹ ورک، ڈیزائن، پینٹنگ، کے کام مکمل ہونے پر وارڈ کا فیتہ کاٹ کے باقاعدہ افتتاح کیا اور وارڈ کے مختلف رومز کا وزٹ کیا. ادارہ میں مقیم کلائنٹس اور بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، وومن یونیورسٹی ملتان، محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان، این ایف سی یونیورسٹی آف ملتان، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) ملتان کیمپس کی اٹرنی طالبات نے مل کر مشترکہ ایکٹیوٹیز میں ڈی آر سی کے وارڈ کی دیواروں پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پینٹنگز بنائی. دیواروں کے اوپر پینٹنگ کے مختلف پہلو اجاگر کیے گئے. اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم سمیرا ستار کے مطابق فن کی ہر قسم اپنے پیچھے جذبات کی کہانی لیے ہوتی ہے یہ ایک انسان کے جذبات اور اس کی تخلیقات کو دوسرے انسان تک پہنچانے کا خوبصورت ذریعہ ثابت ہوتی ہے. دوران وزٹ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروہ ہمدانی نے کہا کہ پینٹنگ دراصل تصویری زبان ہے رنگوں سے کھیلنے اور تصویروں کو زبان دینے کا نام ہی مصوری ہے. آرٹ کی اس قسم میں ایک آرٹسٹ اپنی ارد گرد کے ماحول سے متاثر ہو کر خوشیوں کامرانیوں پریشانیوں اور حسرتوں کو رنگوں کی مدد سے اپنے کینوس میں سمونے کی کوشش کرتا ہے۔ آرٹ خیالات، جذبات اور احساسات کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے۔ ڈی آر سی کے وارڈ میں جو آرٹ ورک کیا گیا ہے. اس پینٹنگ میں نشہ کے نقصانات، نشہ کے انسانی جسم پر اثرات، نشہ سے بچنے کے فوائد، نشہ چھوڑ کے کیسے پرسکون زندگی گزاری جا سکتی ہے سمیت مختلف پیغامات دیے گئے ہیں. آرٹ کا سوسائٹی پر گہرا اثر مرتب ہوتا ہے. میں آرٹ کو ایک پیغام سمجھتی ہوں جس کا روح پر گہرا اثر پڑتا ہے اور زندگی کو بامعنی بنا دیتا ہے۔ انہوں نے ڈی آر سی کے وارڈ میں تزئین و آرائش اور آرٹ ورک پسند کیا اور کام کی تعریف کی. بعد ازاں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ملتان نے ایڈمن بلاک، ٹریٹمنٹ بلاک، ورکشاپ بلاک کا بھی وزٹ کیا. حاضری رجسٹر اور دیگر ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔