November 17, 2026

*سی سی ڈی سرکل میلسی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ،24 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار2فرار*

IMG-20250829-WA0247

*سی سی ڈی سرکل میلسی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ،24 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار2فرار*

میلسی (محمدمختارسولگی) گزشتہ رات تھانہ صدر میلسی کی حدود باغ میاں اجمل آرائیں ہیڈ خان پور کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرکل میلسی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔اس مقابلے کے بعد 24 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گٸے۔ گزشتہ شب سی سی ڈی سرکل میلسی کا گاڑی گشت پر تھی۔خان پور کے قریب تین کس نامعلوم ملزمان نے دوران گشت سی سی ڈی سرکل میلسی کی ریوالنگ لائٹس بند ہونے کی وجہ سے پولیس گاڑی کو واردات کی نیت کی سے روکنے کی کوشش کی ۔ پولیس کی موبائل قریب آنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کردی ۔ پولیس ملازمین نے گاڑی کی اوٹ اور بیک کیب ان میں چھپ کر اپنے آپ کو محفوظ کیا جبکہ ڈاکوؤں کی طرف سے فائرنگ جاری رہی ۔سی سی ڈی کی ٹیم کی جانب سے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دوکا ہوائی فائر کیے گئے ۔تینوں ملزمان پولیس گاڑی کی تصدیق ہونے پر بوکھلاہٹ میں فرار ہونے کی کوشش میں فائرنگ کرتے ہوئے دور کھڑی اپنی بائیک کی طرف چل پڑے ۔ اسی اثناء میں ایک کس نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر گر پڑا جبکہ دو نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار کر فرار ہوگئے ۔ زخمی حالت میں پڑے ملزم کو پولیس حراست میں لیا گیا اور اس کے قبضے سے پسٹل 30 بور بھی قبضہ میں لیا گیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عمران عرف مانی ولد عارف قوم سیال سکنہ ڈھمکی میلسی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ چوری اور ڈکیتی جیسے 24 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ انچارج سی سی ڈی سرکل میلسی صفدر شاہد جوئیہ نے زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کردیا جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کیلئے تحرک جاری ہے.