November 17, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن تیزی سے جاری

IMG-20250829-WA0248

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ

اوکاڑہ۔ دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن تیزی سے جاری

نشیبی علاقوں سے لوگوں اور انکے مال مویشیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری

محکمہ ریسکیو، ریونیو سٹاف، پیرا فورس، سول ڈیفنس اور پولیس امدادی کاروائیوں میں مصروف

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبدالجبار گجر،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ چوہدری رب نواز، ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید کی زیرنگرانی امدادی کاروائیاں میں تیزی

متاثرہ علاقوں میں محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے عوام کو متعلقہ محکموں سے تعاون کرنے کی ہدایات

کنڈ بہڑ، جندراکہ، لکھن، جیڈو، دولہ، گوگیرہ اور ماڑی پتن سمیت نواحی علاقہ جات میں لوگوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز

اب تک سیلاب سے متاثرہ 3500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر

دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر

سیلاب سے متاثرہ لوگوں اور ان کے جانوروں کو مطلوبہ سہولیات بہم پہنچانے کے لیے 4 فلڈ ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر

نواحی موضع جات بنگلہ گوگیرہ، جندراکہ، فتح پور، لاشاریاں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر

متاثرہ علاقوں کہ تمام افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچانے تک اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز

عوام الناس اپنی جانوں کو مقدم رکھتے ہوئے انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکموں سے مکمل تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر