November 17, 2026

* بیو رو چیف میلسی۔۔ تھانہ صدر میلسی کی حدود باغ میاں اجمل آرائیں ہیڈ خان پور کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرکل میلسی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ، 24 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار*

IMG-20250829-WA0247

* بیو رو چیف میلسی۔۔ تھانہ صدر میلسی کی حدود باغ میاں اجمل آرائیں ہیڈ خان پور کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرکل میلسی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ، 24 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار*

میلسی۔ تین کس نامعلوم ملزمان نے دوران گشت سی سی ڈی سرکل میلسی کی ریوالنگ لائٹس بند ہونے کی وجہ سے پولیس گاڑی کو واردات کی نیت کی سے روکنے کی کوشش کی

میلسی ۔ پولیس کی موبائل قریب آنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کردی

میلسی۔ پولیس ملازمین نے گاڑی کی اوٹ اور بیک کیب ان میں چھپ کر اپنے آپ کو محفوظ کیا جبکہ ڈاکوؤں کی طرف سے فائرنگ جاری رہی

میلسی ۔۔ سی سی ڈی کی ٹیم کی جانب سے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دوکا ہوائی فائر کیے گئے

میلسی ۔ تینوں ملزمان پولیس گاڑی کی تصدیق ہونے پر بوکھلاہٹ میں فرار ہونے کی کوشش میں فائرنگ کرتے ہوئے دور کھڑی اپنی بائیک کی طرف چل پڑے

میلسی۔ اسی اثناء میں ایک کس نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر گر پڑا جبکہ دو نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار کر فرار ہوگئے

میلسی ۔ زخمی حالت میں پڑے ملزم کو پولیس حراست میں لیا گیا اور اس کے قبضے سے پسٹل 30 بور بھی قبضہ میں لیا گیا

میلسی۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عمران عرف مانی ولد عارف قوم سیال سکنہ ڈھمکی میلسی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ چوری اور ڈکیتی جیسے 24 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا

میلسی ۔ انچارج سی سی ڈی سرکل میلسی صفدر شاہد جوئیہ نے زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کردیا جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کیلئے تحرک جاری ہے