November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) دریائے چناب کا سیلابی پانی کوٹ مومن کے علاقوں داخل ہوگیاہے۔ پرانا ہسپتال ،گھوڑے دوڑ روڈ،پرائمری سکول مڈھ رانجھا اور ٹھٹھہ مسلم شیخ ،مڈھیانہ دارا۔ چک

IMG-20250828-WA0216

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) دریائے چناب کا سیلابی پانی کوٹ مومن کے علاقوں داخل ہوگیاہے۔ پرانا ہسپتال ،گھوڑے دوڑ روڈ،پرائمری سکول مڈھ رانجھا اور ٹھٹھہ مسلم شیخ ،مڈھیانہ دارا۔ چک سلیمان۔ موری وال قبرستان۔ نصیر پور۔ بدر رانجھا
۔تخت ہزارہ اور نصیر پور خورد میں سیلابی پانی داخل ہوا ہے اور سکولوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ریسکیو ٹیموں کی علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہاہے۔
متاثرہ علاقے میں 9 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئ ہیں کسانوں کی سال بھر کی محنت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔ تادم تحریر 6 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا ریلا دریائے چناب سے گزر رہا ہے۔