November 17, 2026

سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریلیف کیمپس کا تفصیلی معائنہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک آرمی ہمہ وقت متحرک

Screenshot_2025-08-27_143926

سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریلیف کیمپس کا تفصیلی معائنہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک آرمی ہمہ وقت متحرک
بہاولنگر() ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، ڈی پی او کامران اصغر اور پاک آرمی کے سینیئر افسران نے ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ضلعی سطح پر قائم کیے گئے ریلیف کیمپس، نشیبی علاقوں اور خطرناک مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ضلعی افسران کی جانب سے ریلیف کیمپوں میں موجود سہولیات، متاثرہ افراد کے لیے خوراک، طبی امداد، صاف پانی، بجلی، سیکیورٹی اور دیگر بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ہنگامی صورتحال کے تناظر میں الرٹ رہیں اور عوامی ریلیف کو ہر حال میں ترجیح دی جائے۔
اب تک ضلع بھر میں 18 ریلیف کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں، جن میں 11 کیمپس تعلیمی اداروں اور ووٹنگ پوائنٹس کی عمارتوں میں قائم ہیں۔ کیمپوں میں متاثرین کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ ایویکیوشن کے لیے اضافی بورڈنگ پوائنٹس بھی قائم کیے جا چکے ہیں۔
ڈی پی او کامران اصغر نے کیمپوں میں سیکیورٹی انتظامات، عملے کی دستیابی، اور ایویکیوشن پلانز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ ہر ریلیف کیمپ، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر مکمل الرٹ رہ کر ذمہ داریاں ادا کی جائیں۔
ریسکیو 1122 کو ہدایت کی گئی ہے کہ کشتیوں، ایمبولینسز، لائف جیکٹس اور دیگر آلات کے ساتھ ہمہ وقت تیار رہیں۔ محکمہ صحت کو کیمپوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
پاک آرمی کے افسران نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوج ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔ ریلیف اور ایویکیوشن کے تمام مراحل میں افواج پاکستان ضلعی ٹیم کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔
اس موقع پر زراعت، لائیو اسٹاک، ایریگیشن، سول ڈیفنس، بلدیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی دورے میں شرکت کی اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
انتظامیہ، پولیس، فوج اور تمام محکمے ایک ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں۔ عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔”
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، حکومتی اداروں سے رابطے میں رہیں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 یا ضلعی کنٹرول روم کو مطلع کریں۔