ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس (اگیگا) پنجاب نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرت
ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس (اگیگا) پنجاب نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اگیگا پنجاب کے ضلعی وائس چیئرمین سردار فیضان خالد ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بالائی پنجاب سمیت پورے پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، سینکڑوں دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ فصلیں بھی تباہ ہوئ ہیں جس سےکسانوں کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، خطرناک مقامات سے فوری انخلاء یقینی بنائیں۔