November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز ماہرتعلیم ،ڈپٹی ڈی ای او خوشاب ملک قیصر عباس کھارا کا ایک اور اعزاز، محکمہ تعلیم صوبہ پنجاب کی انسپکشن ٹیم کی طرف سے حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ کی

IMG-20250828-WA0179

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز ماہرتعلیم ،ڈپٹی ڈی ای او خوشاب ملک قیصر عباس کھارا کا ایک اور اعزاز، محکمہ تعلیم صوبہ پنجاب کی انسپکشن ٹیم کی طرف سے حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی، عوامی ، سماجی ،تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ تحصیل خوشاب ملک قیصر عباس کھارا کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوءے لاہور سے آئی انسپکشن ٹیم، جس کی قیادت نوید اسلم سندھو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل و ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری سرگودھا اور رانا سجاد احمد سیکشن آفیسر جنرل سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور نے کی، نے اپنے دورہ کے دوران ان کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔انسپکشن ٹیم کی ریکمنڈیشن پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم خوشاب جناب رانا شبیر احمد صابری نے انہیں شاندار کارکردگی اور محکمہ تعلیم کے لیے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند سے نوازا۔یہ اعزاز ملک قیصر عباس کھارا کی مؤثر انتظامی صلاحیتوں، سکولوں کی بہتری کے لیے ان کی محنت، اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کی لگن کا عملی ثبوت ہے۔ ان کی خدمات کو محکمہ تعلیم خوشاب کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا گیاہے۔ دریں اثناء صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان ،سینیئر صحافیوں ایم نوردین، راجہ نور الہی عاطف ، ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک حاجی شوکت حیات کھارا اور دیگر نے ڈپٹی ڈی ای او خوشاب ملک قیصر عباس کھارا کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ ملنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔