November 17, 2026

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں انوائرمنٹ کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل

IMG-20250828-WA0171

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں انوائرمنٹ کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، آفتاب احمد ڈائریکٹر لائسنسز مائنزاینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ لاہور ،ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز خوشاب رفیع اللہ خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ مائنز جوہرآباد محمد ذیشان ، ڈسٹرکٹ انوائر منٹ آفیسرعمار خوشاب ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف اور دیگر محکموں کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ ہیڈآفس لاہور آفتاب احمد نے مائنز اینڈ منرل اور سالٹ رینج میں کوئلہ، نمک، پتھر ،سلیکاسینڈ، نائٹریٹ ودیگر ذخائر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ سالٹ ایریاز ،کٹھہ، سکیسروادی سون، پیل پڈھراڑ، دھمن ،قائدآباد،انب شریف کو تین کیٹیگری اے، بی، سی میں تقسیم کیا گیا ہے فاریسٹ ایریا، وائلڈ لائف ایریاز کے بارے تحریری رپورٹ پیش کی ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ آفیسر نے مائنز ایریاز، فاریسٹ ایریاز میں ماحولیات کے حوالے سے بریفنگ دی اور رپورٹ پیش کی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی مائنز اینڈ منرل و دیگر کےحوالے سے بہترین اقدامات کئے جائیں اور تمام معاملات احسن طریقے سے نمٹایا جائے موجودہ مسائل کا مناسب حل نکالا جائے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈسٹرکٹ انوائر آفیسر کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث اس چیز کا خاص خیال رکھا جائے اور فوری اقدامات کرکے تمام ایریاز کے ماحول کو صاف رکھا جائے تاکہ ضلع میں بسنے والے شہریوں کو صاف شفاف اور خوش نما ماحول میسر آئے۔