November 17, 2026

شاہوالہ جنوبی (راجہ نورالہی عاطف سے) بزم سعد سرائیکی سنگت شاہوالا جنوبی کے زیر اہتمام چوتھا سالانہ آل پاکستان مشاعرہ کا انعقاد یکم اکتوبر بروز بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات شاہوالا جنوبی

IMG-20250828-WA0170

شاہوالہ جنوبی (راجہ نورالہی عاطف سے) بزم سعد سرائیکی سنگت شاہوالا جنوبی کے زیر اہتمام چوتھا سالانہ آل پاکستان مشاعرہ کا انعقاد یکم اکتوبر بروز بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات شاہوالا جنوبی تحصیل نورپور تھل ضلع خوشاب میں منعقد کیا جائے گا ۔ یہ بات بانی مشاعرہ ملک محمد سلیم سعد وگھراہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے بتائ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نامور شعراء کرام اس مشاعرہ میں شرکت کریں گے۔ مشاعرہ کی صدارت ممتاز سرائیکی شاعر سئیں اصغر گورمانی کوٹ اددو کریں گے۔ صاحب شام اردو کے نامور شاعر جناب راکب مختار ہوں گے ۔مہمان اعزاز تھل کے نوجوان شاعر جناب وقاص اللہ وقاص ہونگے جبکہ مہمان خصوصی شاعروں میں پاکستان کی مشہور شاعرہ مہوش لاشاری، مظہر نیازی، جاوید اقبال راز اور حاتم بلوچ ہونگے۔ اس کے علاؤہ مشاعرہ مزاحیہ شاعر رن مرید پرویز منیر، عرشم نیازی ،،علی شیران، خالد خاور ،ملک قیصر عزیز یاور ،کمال الدین خاکی اور ضیاء اللہ کنول بھی مشاعرہ کا حصہ ہوں گے۔ ملک محمد سلیم سعد واگھرہ نے مزید بتایا کہ سالانہ شاندار مشاعرہ کی میڈیا کوریج ٹیم صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان اور سینیئر صحافیوں راجہ نور الہی عاطف بول نیوز ، ایم نور دین جنگ جیو اور ملک غلام جیلانی وڈھل خبریں پر مشتمل ہو گی۔