November 17, 2026

ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب جناب فیض الحسن ملک کا صوبائی لیول پر منفرد اعزاز

IMG-20250828-WA0172

ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب جناب فیض الحسن ملک کا صوبائی لیول پر منفرد اعزاز

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز ڈسٹرکٹ خوشاب فیض الحسن ملک کا صوبائی لیول پر منفرد اعزاز ، ۔ پراونشل مانیٹرنگ انسپیکشن ٹیم کی طرف سے حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف خ سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے سرمایہ ء افتخار ، نامور ماہر تعلیم ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب جناب فیض الحسن ملک کو ان کے ایجوکیشن ونگ کے سرکاری سکولوں کی بہترین کارکردگی اور بہترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی تشکیل کردہ پراونشل مانیٹرنگ انسپکشن ٹیم نوید اسلم سندھو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ ایس سی سرگودھاڈویژن اور رانا سجاد احمد سیکشن آفیسر جنرل ایس ای ڈی سیکرٹریٹ لاہور نے سی ای او ایجوکیشن خوشاب جناب رانا شبیر احمد صابری کے ہمراہ اعزازی سند سے نوازا ہے۔ ۔ محکمہء تعلیم حکومت پنجاب کی صوبائی انسپیکشن ٹیم کی طرف سے عزت مآب، فیض انتساب جناب فیض الحسن ملک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب کو حسن کارکردگی سند کی عطائیگی درحقیقت نہ صرف محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے لیے اعزاز کی بات ہے بلکہ پورے ضلع خوشاب کے لیے صوبائی لیول پر یہ بہت بڑا منفرد اعزاز ہے جو کہ جناب فیض الحسن ملک کی اعلی ا خداداد انتظامی صلاحیتوں کا محکمہ ءتعلیم حکومت پنجاب کی طرف سے اعتراف کیا گیا ہے ۔ گرانقدر محترم المقام جناب فیض الحسن ملک کو اللہ تبارک و تعالی ا نے اعلی ا صلاحیتیں عطا کی ہیں خصوصا” انتظامی لحاظ سے موصوف جہاں بھی تعینات رہے ہیں انہوں نے اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کا لوہا بخوبی منوایا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ موصوف اپنے ڈیپارٹمنٹ کے حکام بالا اور دیگر ارباب بست و کشاد کے ہمیشہ منظور نظر رہے ہیں اور ہیں اور ان کی عظیم المرتبت شخصیت کا یہ پہلو قابل ص ستائش تحسین ولائق تحسین و آفرین ہے۔ جناب فیض الحسن ملک اعلی ا تعلیم یافتہ ، نہایت ہردلعزیز، پروقار ملنسار، بردبار ،ہنس مکھ، معاملا فہم اور دور اندیشی جیسے اوصاف حمیدہ سے متصف ہیں جو کہ اللہ تبارک و تعالی اکی ذات والا صفات کا ان پر اپنا خصوصی فضل و کرم ہے ۔ آپ نورپور تھل کے قابل فخر سپوت ہیں ۔ اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم سے جناب فیض الحسن ملک اپنے زمانہ ء طالب علمی ہی سے مثالی سٹوڈنٹ تھے ۔ انہوں نے سکول کالج اور یونیورسٹی لیول پر نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ امتیازی پوزیشن حاصل کر کے اپنے والدین، جملہ اساتذہ کرام ، اپنے اداروں اور علاقہ تھل کانام روشن کیا ۔ قسمت کے دھنی جناب فیض الحسن ملک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جوائن کرنے کے ساتھ ہی اپنی بہترین صلاحیتوں اور فرائض منصبی کی پر خلوص انجام دہی کی وجہ سے بہت نامورہوئے ۔ مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہ کی حیثیت سے جناب فیض حسن ملک نے اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے مثالی کردار ادا کیا ۔ آپ نے بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منکیرہ بھی محکمہ تعلیم کے لیےگرا نقدر خدمات سر انجام دیں۔ علم و ادب کے سرمایہء افتخار جناب فیض الحسن ملک نے بطورڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پور تھل اپنی تعیناتی کے دوران پنجاب کی پسماندہ ترین تحصیل کے پسماندہ اور دور افتادہ مواضعات،ڈیرہ جات اور دیہات کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لیے شبانہ روز بھرپور محنت کی اور اپنے زیر نگین جملہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو متحرک کر کے تحصیل بھر کے سرکاری سکولوں میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا شاندار طریقے سے فروغ کیا ۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے جناب فیض الحسن ملک کی اپنے ڈیپارٹمنٹ کے لیے بھرپور محنت اور قابل داد توجہ کا نتیجہ تھا کہ ان کے دور میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار بوائز سدھا تھل نے نہ صرف سکاؤٹنگ میں بلکہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی صوبائی اور قومی لیول پر مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی آج بھی عوامی ،سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے پذیرائی کی جاتی ہے ۔ جناب فیض الحسن ملک نے جب سے بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب کا قلمدان سنبھالا ہے تب سے موصوف اپنے زیر نگیں خوشاب کی چاروں تحصیلوں خوشاب، نورپورتھل ، قائد اباد اور نوشہرہ میں سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی مزید بہتری سمیت نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور سکاؤٹنگ کی ترویج میں مثالی کردار ادا کر رہے ہیں اور اللہ تبارک و تعالی ا کا یہ بھی ایک احسان عظیم ہے کہ اس وقت انہیں چاروں تحصیلوں میں ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کی شکل میں ایک بہترین ٹیم ملی ہے جو کہ جناب فیض الحسن ملک کی قیادت میں اپنے فرائض منصبی کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے لیے بھرپور کوشاں نظر آتی ہے ۔