November 17, 2026

روھڑی واجد علی) ڈھرکی واسی پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کیجانب سے سندھ ھائی کورٹ بئنچ سکھر میں تحفظ فراہم کرنے کے لیے پٹیشن دائر کی گئی ہے

Screenshot_2025-08-27_171532

روھڑی واجد علی) ڈھرکی واسی پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کیجانب سے سندھ ھائی کورٹ بئنچ سکھر میں تحفظ فراہم کرنے کے لیے پٹیشن دائر کی گئی ہے، کینجھو تہانی کے گائوں کنڈہو کوبہر کے رہائشی نوجوان راحب علی ولد الھڈنو کوبہر اور سلمہ دختر فدا حسین کوبہر نے وکیل کی توسط سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہون نے 8 اگسٹ 2025ع کو خیرپور میں فیملی کورٹ کی اجازت سے پسند کی شادی کی ہے، جس کے بعد ناری کے والد نے گھوٹکی تہانی میں سلمہ کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کروایا ہے، جبکہ ناری کے ورثاء نے کینجھو تہانے کی پولیس کی مدد سے چڑھائی کرکے نوجوان کے والدین کے گھر کو مسمار کردیا ہے، اس دوران گھر میں پڑہ اناج، قیمتی گھریلو سامان اور مال مویشیوں کو لوٹ کر لے گئے ہیں، اب ناری کا والد دیگر ساتھیوں جمال، شہزادو، غلام حسین، فرید کوبہر سے مل کر کالی کا جھوٹا الزام لگا کر قتل کرنا چاہتے ہیں، جس کے باعث خوف کے مارے دربدری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ہمارا ازدواج کے علاوہ آپس میں چچازاد کا رشتہ بھی ہے، ایک دوسرے کو پسند کرنے کے باوجود ناری کے والدین شادی میں رکاوٹ بنے رہے، انہوں نے عدالت کو جھوٹی ایف آئی آر ختم کروا کر لوٹا ہوا سامان اور مال مویشی واپس دلواکر تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کی ہے