November 17, 2026

سندھ پبلک سروس کمیشن کے رزلٹ پر پٹیشن، عدالت کی جانب سے نوٹس جاری

Screenshot_2025-08-27_171314

سندھ پبلک سروس کمیشن کے رزلٹ پر پٹیشن، عدالت کی جانب سے نوٹس جاری

روھڑی رپورٹ واجد علی سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے رواں سال جاری ہونے والے اے ایس آئی، ڈی پی ایس اور نائیک کی بھرتیوں کے رزلٹ کے خلاف آصمہ نے اپنی وکیل رابعہ بھٹی کی وساطت سے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں آئینی پٹیشن دائر کی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے رزلٹ میں متعدد امیدواروں کو میرٹ کے برعکس شامل کیا گیا ہے، جبکہ کئی ایسے اہل امیدواروں کو نظر انداز کر دیا گیا جن کے نمبر زیادہ تھے۔ اس حوالے سے کمیشن کی شفافیت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

عدالت نے پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے اور کیس کی مزید کارروائی 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے میرٹ کی پامالی کوئی نئی بات نہیں، لیکن اس بار بھی شفافیت کو یقینی نہیں بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک امیدوار اپنے حق کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے، انہیں انصاف نہیں ملے گا۔