November 17, 2026

نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورپور تھل میں معذوری کے تعین کے لیے تحصیل میڈیکل بورڈ نورپورتھل کا اجلاس

IMG-20250827-WA0279

نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورپور تھل میں معذوری کے تعین کے لیے تحصیل میڈیکل بورڈ نورپورتھل کا اجلاس میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سرجن ڈاکٹر امیر عمر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر صائمہ بشیر جھمٹ ، ڈاکٹر سندس مشتاق، ڈاکٹر سونیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محترمہ زریاب فاطمہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کل 50 افراد کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جن میں سے 13 افراد کو جسمانی معذور، 12 کو ذہنی معذور، 5 کو سماعت سے محروم اور 4 کو بصارت سے محروم قرار دیا گیا، جبکہ 6 افراد کو غیر معذور قرار دیا گیا اور 10 افراد کو مزید معائنے کے لیے ریفر کر دیا گیا۔ اس میڈیکل بورڈ کے انعقاد کا مقصد مستحق افراد کو معذوری کے سرٹیفکیٹس جاری کرنا تھا تاکہ وہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری فلاحی اسکیموں سے بروقت مستفید ہو سکیں۔