November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) بازیگر سیزن 1 کا گرینڈ فائنل اپنے اختتام کو پہنچا ۔ لیگ میں علاقہ تھل کے ٹاپ پلیئرز شامل تھے۔ مجموعی

IMG-20250827-WA0278

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)
بازیگر سیزن 1 کا گرینڈ فائنل اپنے اختتام کو پہنچا ۔
لیگ میں علاقہ تھل کے ٹاپ پلیئرز شامل تھے۔ مجموعی طورپر 10 کرکٹ ٹیمز نے حصہ لیا۔ لیگ کے میچ کافی دلچسپ بنے۔ شائقین کرکٹ کھیل سے خوب محظوظ ہوءے۔ جن دو ٹیمز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ان میں خان قلندر کلب اور راجپوت ٹائیگر کلب تھیں۔ فائنل کچھ یوں ہوا راجپوت کلب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا 8 اوورز میں 210 کا ٹارگٹ دیا۔ ٹورنامنٹ کا یہ سب سے بڑا ٹوٹل تھا ۔ خان کلب 8 اوورز میں 157 رنز بنا سکی۔ فائنل کا ٹائٹل راجپوت ٹائیگر کے نام رہا فائنل میچ کے چیف گیسٹ علاقہ تھل کی نامور ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ تھے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ ، عمران خان اور انعام اللّٰہ خان نے پلیئرز کو خوب داد دی اور ان میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ لیگ آرگنائزر ۔چھوٹا فانا ،آکاش کاشی اور نوید خان کی بھی حوصلہ افزائی کی گئ اور انہیں نقد انعام بھی دیا گیا ۔