November 17, 2026

*وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے لیپ ٹاپ غائب، حکومت کو ایک کروڑ سے زائد کا نقصان۔*

Screenshot_2025-08-27_143926

*وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے لیپ ٹاپ غائب، حکومت کو ایک کروڑ سے زائد کا نقصان۔*

*اسلام آباد وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے لیپ ٹاپ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔*

*پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایچ ای سی کی جانب سے مختلف یونیورسٹیوں کو دیے گئے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیز 2 کے کچھ لیپ ٹاپ لاپتا ہونے کا معاملہ سامنے آیا ۔*

*ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) حکام کےمطابق مختلف یونیورسٹیوں کو دیے گئے 784 لیپ ٹاپ ریکور کیے جا چکے ہیں تاہم 227 لیپ ٹاپ اب بھی لاپتا ہیں۔*

*ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق غائب لیپ ٹاپس سے حکومت کو ایک کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔*

*اس کے علاوہ، یونیورسٹیوں کی جانب سے 757 لیپ ٹاپس کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا ہے۔*