🇵🇸 وزارتِ صحت فلسطین – غزہ 🇵🇸 اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں شہداء اور زخمیوں کی یومیہ اعداد و شمار کی رپورٹ
🇵🇸 وزارتِ صحت فلسطین – غزہ 🇵🇸
اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں شہداء اور زخمیوں کی یومیہ اعداد و شمار کی رپورٹ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 58 شہداء اور 308 زخمی پہنچائے گئے۔
متعدد شہداء اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر موجود ہیں، جہاں تک ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں تاحال نہیں پہنچ سکی ہیں۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 62,744 اور زخمیوں کی تعداد 158,259 ہو گئی ہے۔
18 مارچ 2025 سے آج تک شہداء کی تعداد 10,900 اور زخمیوں کی تعداد 46,218 ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہداء لقمۂ عیش کے حوالے سے:
گزشتہ 24 گھنٹوں میں امداد کے حصول کے دوران 28 شہداء اور 184 زخمی ہسپتالوں میں لائے گئے،
جس کے بعد شہداء لقمۂ عیش کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2,123 اور زخمیوں کی تعداد 15,615 سے زائد ہو گئی ہے۔
📢 گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کے ہسپتالوں میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 11 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ اس طرح بھوک اور غذائی قلت سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 117 بچے شامل ہیں۔
وزارتِ صحت- فلسطین غزة
25 اگست 2025