November 17, 2026

*سوراب پولیس کی بڑی کارروائی، بھائی کے قاتل سمیت اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔*

Screenshot_2025-08-27_143926

*سوراب پولیس کی بڑی کارروائی، بھائی کے قاتل سمیت اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔*

*سوراب پولیس نے اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے سگے بھائی کے قتل میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔*

*تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی قلات رینج عبدالحمید کھوسہ اور ایس پی سوراب رحمت اللہ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، ڈی ایس پی ،ایس ڈی پی او محمد رفیق حمزہ بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی سوراب، ایس آئی غلام سرور، سی آئی اے انچارج محمد یونس لانگو اور تفتیشی افسر خلیل اکبر کھیازئی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔*

*پولیس نے کارروائی کے دوران بدنام زمانہ اشتہاری ملزم ثناء اللہ عرف ثنو ولد غلام قادر قوم مینگل سکنہ تنک سوراب کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دو ماہ قبل گھریلو جھگڑے کے دوران اپنے سگے بھائی عبدالقادر کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔*

*پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 46/2025 بجرم دفعہ 302 ق د تھانہ سوراب میں درج ہے۔ ملزم کو حوالات منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔*