*ڈسٹرکٹ پولیس خضدار*
*ڈسٹرکٹ پولیس خضدار*
*پریس ریلیز*✍️🚓🇵🇰
📌 *خضدار پولیس کی جانب سے ڈبل سواری اور منہ چھپا کر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف دفعہ 144 ض ف کے تحت کریک ڈاون جاری*
🟣 *پولیس اسٹیشن سٹی، پولیس اسٹیشن صدر اور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف اہم مقامات پر متعدد ناکہ جات قائم کرکے کاروائی عمل میں لائی گئی*
🟣 *ڈبل سواری اور منہ چھپا کر موٹر سائیکل چلانے والے سینکڑوں موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کو قانونی کاروائی کیلئے تھانہ منتقل کردیا گیا*
📌 *ڈسٹرکٹ پولیس خضدار نے واضح کیا ہے کہ عوامی امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے یہ کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا اور کسی بھی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی*
🟣 *خضدار پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دفعہ 144 کے نفاذ کی مدت کے دوران ڈبل سواری سے گریز کریں*
📌 *شہریوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ عدم تعمیل کے نتیجے میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، بشمول گرفتاری، گاڑیوں کی حراست، اور جہاں قابل اطلاق ایف آئی آر کا اندراج۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے میں مدد کریں*
📌 *جاری کردہ:*
*ترجمان خضدار پولیس*