سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ انتظامیہ نے فوج طلب کر لی گئ۔کوٹمومن سے 7 لاکھ کیوسک کا ریلا
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ انتظامیہ نے فوج طلب کر لی گئ۔کوٹمومن سے 7 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا خدشہ ہے۔ ڈی سی سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کے مطابق ریلیف کیمپس حیات پور، مڈھ رانجھا اور جلال پور فعال کر دیے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کے مطابق سیلابی صورتحال سے 40 دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
سیلاب سے 72 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سیلاب سے 52 ہزار 451ایکڑ رقبہ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
مساجد میں اعلانات کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں نقل مقانی بھی شروع کردی ہے۔
مختلف علاقوں میں کھڑی فصلوں میں پانی داخل ہو گیا