November 17, 2026

صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا ضلع خوشاب کے سرکاری ہسپتالوں کا خصوصی دورہ خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف

IMG-20250827-WA0260

صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا ضلع خوشاب کے سرکاری ہسپتالوں کا خصوصی دورہ

خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایمرجنسی وارڈ، میڈیکل سٹور، مرد و خواتین وارڈز سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں، مریضوں نے علاج و معالجے کے ساتھ مفت ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج و معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے تمام مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سو فیصد یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نےکہاکہ او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو مفت چیک اپ کے ساتھ مفت ادویات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف تمام ہسپتالوں کی نگرانی خود کر رہی ہیں ،صفائی کے حوالے سے کسی قسم کا کوئ سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر رکن قومی صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء نےکہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد کی اپ گریڈیشن کی جائے جس پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کی اپ گریڈیشن کے لیے اعلی ا سطحی اجلاس منعقد کیا جاءے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کی اپ گریڈیشن جلد کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کر رہا ہوں جس کا مقصد طبی سہولیات کا جائزہ لینا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کے دورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء، سابق سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر ، اے ڈی سی آر عبدالستار خان ،اے سی خوشاب، ڈاکٹرز اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے ۔